وفاق آزاد کشمیر حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ تعاون کرے گا، چوہدری برجیس احمد طاہر

جمعہ 24 فروری 2017 14:31

وفاق آزاد کشمیر حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ تعاون کرے گا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس احمد طاہر نے کہا ہے کہ وفاق آزاد کشمیر حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ تعاون کرے گا۔ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن کا تصور ممکن نہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

برجیس طاہر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکنہ معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جدوجہد آزادی نے ایک نئی انگڑائی لی ہے اور کشمیریوں نے پرامن رہ کر عالمی ضمیر کو جھنجوڑا ہے تاہم عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :