فیصل آباد : بااثر شخصیت کی گاڑی کو گندے ہاتھ لگانے پر دو سالہ بچہ جیل منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 13:52

فیصل آباد : بااثر شخصیت کی گاڑی کو گندے ہاتھ لگانے پر دو سالہ بچہ جیل ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء) :فیصل آباد میں محکمہ پولیس کے جانبدار ہونے کا عملی نمونہ تب دیکھنے میں آیا جب بااثر شخصیت کی گاڑی کو گندے ہاتھ لگانے پر دو سالہ بچے کو جیل منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بااثر شخصیت کی گاڑی کو گندے ہاتھ لگانے پر دو سالہ بچے کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے دو سالہ بچے کو اس کی ماں کے ہمراہ جیل میں بند کر رکھا ہے۔ دو سالہ بچہ اور اس کی والدہ جیل میں انصاف کے منتظر ہیں۔تاہم با اثر شخصیت کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :