فیصل آباد ائیر پورٹ پر تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، ٹرینی پائلٹ سمیت دو افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 13:36

فیصل آباد ائیر پورٹ پر تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، ٹرینی پائلٹ سمیت دو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء) : فیصل آباد ائیر پورٹ پر تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ تربیتی طیارہ نجی کمپنی شاہین فلائنگ کلب کے زیر استعمال تھا۔ طیارہ حادثے میں انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق انسٹرکٹر کا تعلق اسلام آباد جبکہ پائلٹ کا تعلق چکوال سے تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیک آف کرنے کےبعد تربیتی طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس پر پائلٹ نے طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن طیارہ رن وے پر ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کو حادثہ اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد پیش آیا۔ طیارہ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :