لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی جمعہ کو مکمل احتجاجی ہڑتال

جمعہ 24 فروری 2017 14:14

لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آباد کے وکلاء کی جمعہ کو مکمل ..
فیصل آباد۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے جمعہ کے روز مکمل احتجاجی ہڑتال کی جبکہ وکلاء آج ہفتہ کوبھی مکمل احتجاجی ہڑتال کریں گے اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیاجائیگا نیز کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہو گا اور اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ فیصل آباد کے وکلاء کئی ماہ سے اپنا احتجاج اور ہفتہ وار ہڑتال کا سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں لیکن متعلقہ ارباب اختیار کی جانب سے اس ضمن میں کوئی فیصلہ کن اقدامات نہ کئے جا رہے ہیں جس کے باعث ہڑتال کے روز ہزاروںسائلان کو اپنے مقدمات کے سلسلہ میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ خود عدالتوں میں پیش ہو کر نئی تاریخیں حاصل کرتے ہیں جس سے انصاف کی بروقت فراہمی کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے صدرکی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی اور جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا جس میں اس عزم کا اظہار کیاجائیگا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم نہیں کردیا جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :