پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی دن بدھ کو منایاجائیگا

جمعہ 24 فروری 2017 14:12

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی دن بدھ کو منایاجائیگا
فیصل آباد۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری دفاع کا عالمی دن یکم مارچ بروزبدھ کو منایاجائیگاجبکہ اس موقع پر صوبائی دارالحکومتوں ، ڈویژنل ہیڈکوارٹرزاورمختلف شہروں میں خصوصی واکس ، سیمینارز، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیاجائیگاجن میں قدرتی آفات ، ناگہانی واقعات، بڑے سانحات ، قومی حادثات ، سیلاب ، زلزلہ ، حالت جنگ اور امن کی حالت کے دوران شہریوں میں ان کے کردار کی ادائیگی کے بارے میں شعوری آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کی جانب سے بھی مختلف پروگرامز تشکیل دیئے جارہے ہیں جس کے تحت ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام یوم شہری دفاع کے حوالے سے ایک سیمینار نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم آرٹس کونسل فیصل آباد میں یکم مارچ کو منعقد ہوگاجس میں ڈی سی /ڈسٹرکٹ کنٹرولر سول ڈیفنس کنوراعجاز خالق مہمان خصوصی ہونگے۔

(جاری ہے)

محکمہ شہری دفاع فیصل آباد کے ذرائع کے مطابق سیمینار سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مقررین اپنے خطبات کے دوران شہری دفاع کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :