دبئی کی خاتون پر ایک ہی گھنٹے میں 9,600 درہم ٹریفک چالان ہوگیا

جمعہ 24 فروری 2017 13:17

دبئی کی خاتون پر ایک ہی گھنٹے میں 9,600 درہم ٹریفک چالان ہوگیا
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017) :دبئی پولیس کے مطابق ایک خاتون کو ایک گھنٹے کے اندر اندر 9,600 درہم کا ٹریفک چالان ہو گیا۔ جرمانہ کی وجہ گاڑی کی اوور سپیڈنگ تھی۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ساتھ خاتون کی گاڑی ایک ماہ کے لئے ضبط کر لی گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق ایک خاتون اپنی دوست سے ریسٹورانٹ ملنے جارہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی کی رفتار تیز ہوگئی، جس کے باعث انہیں بھار بھر کم جرمانہ اور ایک ماہ تک اپنی گاڑی سے ہاتھ دھونا پڑے۔

متعلقہ عنوان :