پانامہ کیس کے فیصلےمیں وزیر اعظم ہاؤس کی درخواست پر تاخیر کی گئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 13:13

پانامہ کیس کے فیصلےمیں وزیر اعظم ہاؤس کی درخواست پر تاخیر کی گئی۔ ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایاکہ پانامہ کیس کا فیصلہ وزیر اعظم ہاؤس کی درخواست پر موخر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے سپریم کورٹ کے ججز کو درخواست کی گئی تھی کہ ای سی او کا اجلاس جو کہ یکم مارچ کو ہونے جا رہا ہے ، اس میں دس ممالک شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔

جن میں افغانستان ، سینٹرل ایشیا کے ممالک بھی شامل ہیں۔ جبکہ سات ممال کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کنفرم کر دی ہے ۔ ایسے میں پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے گڑ بڑ ہو جائے گی لہٰذا پانامہ کیس کے فیصلے کو کچھ دیر کے لیے موخر کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں فیصلہ تفصیلی آئے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :