میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے مارکیٹوں کے برآمدوں سے بھی تجاوزات ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کرنے کا حکم

جمعہ 24 فروری 2017 13:25

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا تجاوزات مافیا کیخلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے تجاوزات مافیاکیخلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مارکیٹوں کے برآمدوں سے بھی تجاوزات ہٹانے کے لئے کاروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیکر دوسرے مرحلے کی کاروائیوں کا آغاز کیا جائے اور فٹ پاتھوں کے بعد اب برآمدوں کو بھی واگزار کرایا جائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء میئر شیخ انصر عزیز نے بلڈنگ کنٹرول سیل کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ بلڈنگ بائی لاز کے سختی سے نفاذ کے لیے حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔میئر نے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ بلڈنگ کنٹرول سیکشن حکام نے گذشتہ ہفتے کے دوران بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور اداروں کو بلڈنگ کنٹرول سیکشن کی طرف سے نوٹسز کے اجراء اور خلاف ِ قانون تعمیراتی کام رکوانیکی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا جس پر میئر اسلام آباد نے ان کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات کو فوری بند کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :