لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں کل پولنگ ہو گی

صدر، نائب صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کیلئے چودہ اٴْمیدواروں کے درمیان انتخابی دنگل ہو گا

جمعہ 24 فروری 2017 13:25

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں کل پولنگ ..
لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں کل 25 فروری بروز ہفتہ کوپولنگ ہو گی،چار عہدوں صدر، نائب صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کیلئے چودہ اٴْمیدواروں کے درمیان انتخابی دنگل ہو گا، صدر کے عہدے کیلئے چار، نائب صدر کیلئے دو، سیکرٹری کیلئے پانچ اور فنانس سیکرٹری کیلئے تین اٴْمیدوار حصہ لے رہے ہیں، صدارتی اٴْمیدواروں میں عا صمہ جہا نگیر گروپ کے ایم رمضان چوہدری اور حامد خان گروپ کے چوہدری ذوالفقارعلی کے علاوہ سردار خرم لطیف کھوسہ اور آذر لطیف خان شامل ہیں، نائب صدر کیلئے راشد لودھی اور چوہدری محمد سلیم کے درمیان مقابلہ ہوگا،سیکرٹری کے اٴْمیدواروں میں عرفان ناصر چیمہ، عامر سعید راں، حسن اقبال وڑائچ، ،ملک زاہد اسلم اعوان اور میاں مظفر حسین شامل ہیں، فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے ظہیر بٹ، انتظار حسین کلیار اور حافظ اللہ یار سپرا کے درمیان مقابلہ ہوگا، الیکشن عمل میں بار کے 21 ہزار 481رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،لاہور بار کے حالیہ انتخابات کے بعد لاہور ہائیکورٹ بار کے اٴْمیدواروں کی طرف سے رات گئے انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں، انتخابی اُمیدواروںنے ووٹرز وکلاء سے ان کے چیمبرز میں جاکر ملاقاتیں کیں ، وکلاء رہنماوں کا بھی اپنے حامی گروپ کی کامیابی کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری رہا،انتخابی اُمیدواروں نے شہر کے مہنگے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں اپنے اپنے حامی ووٹرز کے اعزاز میں ظہرانے، عصرانے اور عشائیہ د یئے، چیئرمین الیکشن بورڈ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بارکے انتخابات میں پولنگ مینوئل اور بائیومیٹرک دونوں طریقوں سے کرائی جائے گی ، انہوں نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت میں الیکشن انتظامات کے بارے بتایاکہ بار کے 21 ہزار 481رجسٹرڈ ووٹرز میں سی13 ہزار بائیومیٹرک سسٹم میں آچکے ہیں'چودہ پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے جن میںایک بوتھ خواتین وکلاء ووٹرز کے لئے مختص ہوگا پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی. انہوں نے کہا کہ پولنگ ڈے پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، سیکورٹی کے پیش نظرقومی شناختی کارڈ اور بار کے کارڈ پر وکلاء ووٹرز کو داخلے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :