سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی

اقوام متحدہ کا کوئی بھی رکن ملک صالح فورسزاور حوثی باغیوں کو اسلحہ فروخت نہیں کر سکے گا،قرارداد

جمعہ 24 فروری 2017 13:25

سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی رہنماؤں کے اثاثے بھی منجمد رہیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے قرارداد پاس کی۔

(جاری ہے)

قراردا نمبر 2342/2017 کے مطابق اقوام متحدہ کا کوئی بھی رکن ملک یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی باغیوں کو اسلحہ فروخت نہیں کر سکے گا اور یمن سے متعلق ماہرین کے پینل سے تعاون کرے گا۔قرارداد کے تحت سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی رہنماؤں کے اثاثے بھی منجمد رہیں گے اور ان پر سفری پابندی بھی برقرار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :