ایرانی ٹیم حج امور پر بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی

سعودی عرب نے ہماری شرائط مان لیں تو شہریوں کو آئندہ حج سیزن پر بھجوائیں گے،ایرانی وزیرثقافت کی گفتگو

جمعہ 24 فروری 2017 13:20

ایرانی ٹیم حج امور پر بات چیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) ایران نے اپنے شہریوں کو اس سال حج پر بھیجنے سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے ایک ٹیم سعودی عرب بھیجی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر ثقافت رضا صالحی امیری نے سرکاری ٹیلی ویڑن سے نشر ہونے والے ایک بیان میں اس ٹیم کو سعودی عرب بھیجنے کی اطلاع دی اور کہا کہ اگر سعودی عرب ہماری شرائط کو تسلیم کرتا ہے تو ایران کی اس سال کی پالیسی یہ ہے کہ عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال کے اوائل میں تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر مشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ایران نے حج کے لیے سرکاری وفد نہیں بھیجا تھا۔گذشتہ تین عشروں میں یہ پہلا موقع تھا کہ ایرانی عازمین نے حج نہیں کیا تھا اور اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان شام اور یمن کے تنازعے پر سخت تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔ گذشتہ سال ایرانی عازمین کو حج پر بھیجنے کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات ویزوں کے اجر? اور سکیورٹی کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے تھے۔

متعلقہ عنوان :