عراقی فورسز نے داعش کا گڑھا نامی علاقے کاکنٹرول حاصل کرلیا

گڑھا میں داعش میں سیکڑوں افرادکو قتل کے بعد انتہائی گہرائی میں پھینکا،سیکورٹی حکام

جمعہ 24 فروری 2017 13:20

عراقی فورسز نے داعش کا گڑھا نامی علاقے کاکنٹرول حاصل کرلیا
موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) عراق میں داعش تنظیم نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اغوا ، تشدد ، آبرو ریزی ، گلا کاٹنے اور زندہ جلا ڈالنے کے نت نئے طریقے اپنائے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے بھیانک مناظر کو عراقی شہری ہر گز نہیں بٴْھولیں گے۔اسی سلسلے میں عراق کی وفاقی پولیس نے موصل شہر سے 20 کلومیٹر جنوب میں ایک بڑے گڑھے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جو عراقی شہریوں میںدہشت کا گڑھا کے نام سے معروف ہے۔

داعش تنظیم اس کو اجتماعی قبر کے طور پر استعمال کیا کرتی تھی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذریعے نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ داعش کی جانب سے گڑھے کے اندر سیکڑوں افراد کی لاشوں کو پھینکا گیا۔مقامی آبادی کی شہادتوں کے مطابق داعش نے اس گڑھے کے قریب سیکڑوں یا شاید اس سے بھی زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر ان کی لاشوں کو گڑھے کی شدید گہرائی کے اندر پھینک دیا۔ داعش کے قیدخانوں سے نجات پانے والوں نے بتایا کہ تنظیم کے ارکان پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد کو دھمکی دیتے تھے کہ تحقیقات میں عدم تعاون کی صورت میں انہیں دہشت کے گڑھے میں منتقل کر دیا جائے گا جو کہ موت کے گھاٹ اتارے جانے کی طرف اشارہ ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :