چمن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ ڈی سی قلعہ عبد اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 13:04

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء): چمن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی قلعہ عبداللہ نے بتایا کہ چمن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے بتایا کہ دفعہ 144 سکیورٹی خدشات کے تحت نافذ کی گئی ہے جس کے مطابق جلسے ، جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی۔  ڈی سی کا کہنا تھا کہ ویزے پر آئےافغان شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔