ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 15ارب ایک کروڑ روپی جاری

جمعہ 24 فروری 2017 13:20

ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 15ارب ایک کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 15 ارب ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 22 ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیفران، فاٹا کے لئے 15 ارب 14 کروڑ، مہمند ایجنسی میں نہقی ٹنل کے لئے 50 کروڑ روپے، شمالی وزیرستان میں چائو تنگی سمال ڈیم کے لئے 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔