وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے 89 ارب روپے جاری کر دیئے

جمعہ 24 فروری 2017 13:20

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 89 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس سال وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے ایک کھرب 99 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 20 ارب، پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 7 ارب 94 کروڑ روپے، ایرا کے لئے 10 ارب روپے اور عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 51 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔