OICاورعرب لیگ کے ممبرممالک کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے تک ہندوستان کا سیاسی معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں‘عبدالرشید ترابی

متحدہ عر ب امارات نے زلزلہ کے موقع پر کشمیریوں کی بے پناہ مدد اور خدمت کی ہے ہسپتال ،کالجز اور یونیورسٹی قائم کیں جس پر اہل کشمیران کے شکرگزار ہیں

جمعہ 24 فروری 2017 13:20

OICاورعرب لیگ کے ممبرممالک کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے تک ہندوستان ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر قانون سا زاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ OICاورعرب لیگ کے ممبرممالک کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے تک ہندوستان کا سیاسی معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوںکودبانے کے لیے بدترین استعماری ہتھکنڈے استعمال کررہاہے،انسان ور مسلمان ہونے کے ناطے کشمیریوں کی مدد کرنا وقت اور حالات کا تقاضاہے،متحدہ عر ب امارات نے زلزلہ کے موقع پر کشمیریوں کی بے پناہ مدد اور خدمت کی ہے ہسپتال ،کالجز اور یونیورسٹی قائم کیں جس پر اہل کشمیران کے شکرگزار ہیں،متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری یہاں کے قوانین کی پابندی کریں،اپنے آپ کو قرآن وسنت سے وابستہ کریں،اسی سے دنیا او رآخرت میں کامیابی ملے گی،بیرونی ممالک میں کشمیری اپنی صفوںمیں اتحادا وراتفاق پیدا کریں،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے مسلم سوسائٹی یو اے ای کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر شفقت،ایاز کیانی،رانہ ندیم ،عتیق منہاس اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کشمیری کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کے مظالم انتہاکو چھورہے ہیں ،ممنوعہ ہتھیاروںسے کشمیریوںکی نسل کشی کی جارہی ہے،بنیائی سے کشمیریوںکو محروم کیا جارہاہے سکولز اور کالجز کو فوجی چھائونیوںمیںتبدیل کیاہواہے،کریک ڈائون کرکے کالے قوانین کی آڑ میں فوجی انسانیت سوز مظالم ڈھارہے ہیں،ان مظالم سے آگاہ کرنا کشمیریوںکی ذمہ داری ہے،بیرونی ممالک میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردار اداکریں،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ،ہندوستان عملا شکست کھاچکاہے وہ اپنی شکست کابدلہ کشمیریوںسے لے رہاہے ،عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان کواور مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے،کشمیری اپنامسئلہ پرامن طریقے سے حل کروانا چاہتے ہیں مگر ہندوستان کی ہٹ دھری کی وجہ سے یہ مسئلہ حل نہیںہورہاہے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کی حکومت نے اب تک اچھے اقدامات کیے ہیں ہم ان سے مطمئن ہیں،لیکن نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت کارخ ٹھیک ہے کاموںکی رفتار میں جو کمی کوتاہی ہے اس کو دور ہونا چاہے،جماعت اسلامی خیر اور نیکی کے کاموںمیںبھرپور تعاون کرے گی برائی اور بے حیائی کے کاموں کو روکے گی،بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی اور آزاد خطے میں نظام کی اصلاح ہمارا ہدف ہے۔

متعلقہ عنوان :