آصف زرداری اور فریال تالپور کے گٹھ جوڑ نے کشمیرکو دیوالیہ کر دیا ،ادارے تباہ کر دئیے ،مشتاق منہاس
پیپلزپارٹی کے لوٹو اور پھوٹو کا کلچر ہمارے پورے نظام کو چاٹ گیا ۔پیپلزپارٹی کا کلچر تماشہ لگائو کلچر ہے ،کرپشن میں لت پت پیپلزپارٹی کے سابق وزیر وں کی چیخوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے مگر ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں‘وزیر اطلاعات آزاد کشمیر
جمعہ 24 فروری 2017 13:13
(جاری ہے)
عدالت عظمیٰ کی گائیڈ لائنز کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت ایک ٹھوس تعلیمی پیکج دے گی جس سے ریاست کی عوام کو حقیقی فائدہ ہوگا ۔
وزیر اطلاعات نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کی صورت میں ریاست کو ایک ایسا وزیرا عظم میسر آیا ہے جس نے قائد پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں اداروں کو مضبوط بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب حکومت میں آئے تو ریاست میں نااہلیت ،کرپشن ،میرٹ کی پامالی کی داستانیں تھیں ہم نے اداروں میں اہل لوگوں کولگانے کا عزم کیا اور اس سمت پیشرفت شروع کر دی ۔پی ایس سی میں انتہائی دیانتدار شخصیات کی تعیناتی اس جانب ایک قدم ہے جس کا مقصد ریاست کے نوجوانوں کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کون نہیں جانتا کہ فریال تالپور نے اپنے ٹائوٹ رکھے ہو ئے تھے جو ہر ادارے سے ماہانہ وصولیاں کرتے تھے اور زرداری کو بھی ایک بڑا حصہ جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے سابق کرپٹ وزیروں کی چیخیں اب اس لیے نکل رہی ہیں کہ انہیں احتساب نظر آ رہا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اب حکومت لوگوں کوا ن کی دو نمبریاں دکھائے گی ۔راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ مسلم لیگ ن ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے ،ہم حق دار کو اس کا حق دینے پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے لیے ہر حد تک جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی پیکج پر سپریم کورٹ نے حکومت کو گائیڈ لائنز دی ہیں جن کے مطابق ہم عوام کو بہترین تعلیمی نظام دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ایک جعلی تعلیمی پیکج دیا جس کا زمین پر کوئی وجود نہیں تھا،لیکن ان کا کلچر ہے کہ تماشہ لگاتے رہتے ہیں ان دنوں بھی وہ ایسا ہی تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں اور لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ اپنے پورے پانچ سال کے دوارن پی پی پی نے ریاست کو بری طرح لوٹا جس کے نتیجے میں عوام نے ان کی ضمانتیں ضبط کیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم عوام کو بہترین طرز حکومت دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.