Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخواکے غیور عوام کے مینڈیٹ کا مذاق اڑایاہے ‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 24 فروری 2017 13:13

عمران خان نے خیبرپختونخواکے غیور عوام کے مینڈیٹ کا مذاق اڑایاہے ‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے نہیں بلکہ اس صوبے ،اداروںاورعوام پرتجربے کرنے آئی ہے یہ طالع آزماٹولہ مکمل طورپرناکام ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے غیورعوام کے مینڈیٹ کاعمران خان نے مذاق اڑایاہے اوروہ خیبرپختونخوا میںاصلاحات لانے کی بجائے تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے اوچے ہتھکنڈوںپراترآئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کادعویٰ کرنیوالے اورمیٹروبس کوجنگلہ بس کہنے والے آج اسی میٹربس کیلئے قرضہ لینے کیلئے تیارہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کے منصوبوںکی نقل کرنے نیوالے ایک دن محمدنوازشریف کے مدح سرائی پرمجبورہوجائیںگے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی حالات ایسے ہیں کہ عمران خان کو اپنی تشہیر کا موقع مل گیا ہے اور وہ اسلام آباد میںدھماچوکڑی مچاتے ہیںمگرانکی بے بنیاداورغیرحقیقی باتوںپرعوام کان نہیںدھرتے کیونکہ عوام کی نظریںاقتصادی راہداری پر اور2018تک ملک سے تاریکیوںکے خاتمے پرہیں، خان صاحب کو جن جوانوںنے سپورٹ کیاتھاآج وہ جوان ان سے متنفرہوکرنوازشریف کے قافلے میںشامل ہورہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :