لاہور ہائیکورٹ بار کا سکیورٹی چیکنگ میں تعاون نہ کرنیوالے وکلاء کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ

کسی ایک وکیل کیلئے سینکڑوں وکلاء کی زندگیاں دائو پر نہیں لگا سکتے، اگر وکیل کمیونٹی کا تحفظ چاہتا ہے تو خود کو چیکنگ کیلئے پیش کرے

جمعہ 24 فروری 2017 13:13

لاہور ہائیکورٹ بار کا سکیورٹی چیکنگ میں تعاون نہ کرنیوالے وکلاء کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سکیورٹی چیکنگ میں تعاون نہ کرنے والے وکلاء کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے عدالتوں ، کچہریوں اور وکلاء پر حملوں کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی چیکنگ میں تعاون نہ کرنے والے وکلاء کی بار ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ کسی ایک وکیل کے لئے سینکڑوں وکلاء کی زندگیاں دائو پر نہیں لگا سکتے، اگر وکیل کمیونٹی کا تحفظ چاہتا ہے تو خود کو چیکنگ کے لئے پیش کرے۔ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ اگر وکیل نے جان بچانے کے لئے تعاون نہیں کرنا تو وہاں موجود سکیورٹی کیا کرے، جو وکیل سکیورٹی چیکنگ میں تعاون نہیں کرے گا، ممبر شپ معطل کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :