ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی جوہری برتری کے لیے پرعزم

جمعہ 24 فروری 2017 13:13

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی جوہری برتری کے لیے پرعزم
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار اس موضوع پر بات کی ہے۔انھوں نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کی استعداد میں پیچھے رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شاندار بات ہو گی کہ کسی بھی ملک کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں لیکن بصورتِ دیگر امریکا کو اس سلسلے میں سرِفہرست ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے شخص ہیں جو یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کسی کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، مگر ہم کسی مک سے پیچھے نہیں رہیں گے چاہے وہ ہمارا دوست ملک ہی کیوں نہ ہو۔

(جاری ہے)

ہم جوہری طاقتوں سے پہچھے رہنے والے نہیں ہیں۔

جوہری ہتھیاروں سے متعلق صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان اس سے پہلے انتخاب میں کامیابی کے موقعے پر ان کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹویٹ کی جانب اشارہ کرتا ہے جس میں انھوں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کی جوہری صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے مزیدکہاکہ چین کرنسی میں جوڑ توڑ کا چیمپیئن ہے۔ جبکہ چین شمالی کوریا کو بہت آسانی سے لائن پر لا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سجھتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہوسکتا ہے تاہم وہ کسی اور حل میں بھی مضائقہ نہیں سمجھتے۔

متعلقہ عنوان :