داعش کو شام اور عراق کے باہر بھی شکست دی جائے گی، اعلیٰ امریکی جنرل

جمعہ 24 فروری 2017 13:13

داعش کو شام اور عراق کے باہر بھی شکست دی جائے گی، اعلیٰ امریکی جنرل
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) امریکی فوج کے چیئرمین برائے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈًنفورڈ نے کہا ہے کہ شام اور عراق میںداعش کو شکست دینے کے بعد بھی اِس تنظیم کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی عسکری مہم پینٹاگون کے نئے منصوبے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی فوج کو ایک ماہ کے اندر اندرداعش کو مکمل شکست دینے کے لیے فوجی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جنرل ڈًنفورڈ نے یہ بیان اس منصوبے کے مرتب کرنے کے لیے ہونے والی پینٹاگون کے ایک اجلاس میں دیا۔ امریکی جنرل نے مزیدکہا کہ داعش صرف شام اور عراق کے لیے نہیں بلکہ تمام خطوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :