آسٹریلوی اپوزیشن رہنماء بِل شارٹن کا اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی آبادکاری پر تشویش کا اظہار

جمعہ 24 فروری 2017 13:07

آسٹریلوی اپوزیشن رہنماء بِل شارٹن کا اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ..
سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) آسٹریلیا کے اپوزیشن رہنماء بِل شارٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمنن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی آبادکار پر اپنی پارٹی کی تشویش کا اظہار کیا ہے۔بینجمنن نیتن یاہو کے خلاف آسٹریلیا میں مظاہرہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

بل شارٹن نے سڈنی میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، اسرائیل کی سرحدوں کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ چاہتا ہے۔ اس دوران شارٹن اور اٴْن کے ساتھیوں نے نیتن یاہو پر فلسطینی تنازعے کے حل کے لیے دو ریاستی امریکی تجویز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ یہ پہلی مرتبہ کوئی اسرائیلی وزیراعظم آسٹریلیا کے دورے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :