پا کستان اور افغانستان محاذ آرائی سے گریز کریں، امریکہ

پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں امن کا قیام ممکن نہیں ، جنرل جان نکلسن دونوں ممالک دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششیں کریں گے، رپورٹ

جمعہ 24 فروری 2017 13:07

پا کستان اور افغانستان محاذ آرائی سے گریز کریں، امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) امریکہ نے پاکستان اور افغانستان دونوں پڑوسی ممالک کو یہ تجویز دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے گریز کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کر یں ۔ پاکستان اور افغان حکام کے ساتھ امریکی حکام نے ان سے اپنے تنازعات کے حل کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے بھی کہا۔

(جاری ہے)

ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جان نکلسن نے کہا کہ امریکی حکومت چاہتی ہے کہ دونوں حکومتیں سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کوششیں کریں، امریکہ، افغانستان میں پائیدار انسداد دہشت پلیٹ فارم کا قیام چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں امن کا قیام ممکن نہیں اور وہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے افغانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پاکستانی حکام پر زور دیں گے۔

حال ہی میں واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک میں ہونے والی بات چیت کے دوران کچھ امریکی ماہرین نے زور دیا کہ پاک افغان خطے میں امن کے قیام کیلئے اوباما انتظامیہ کے مقابلے میں ٹرمپ انتظامیہ مؤثر کردار ادا کرسکتی ہے کیونکہ ان کے پاس اسباب نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :