ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا عندیہ دیدیا

امریکا جوہری صلاحیتوں کے حوالے سے پیچھے رہ گیا ہے،امریکی صدر

جمعہ 24 فروری 2017 13:07

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا عندیہ دیدیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایٹمی ہتھیاوں کے ذخائر بڑھائیں گے کیونکہ امریکا جوہری صلاحیتوں کے حوالے سے پیچھے رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے کروز میزائل کی تنصیب معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں اس معاملے کو اٴْٹھائیں گے، ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظ کے لیے امریکی دفاعی نظام کی تنصیب کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :