گوجرانوالہ ، شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک بجری کے ٹرک سے جا ٹکرایا ،سڑک پر شراب کی نہریں

اوباش افراد زخمیوں کی مدد کرنے کے بجائے شراب کی بوتلیں سمیٹنے میں مصروف رہے

جمعہ 24 فروری 2017 13:01

گوجرانوالہ ، شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک بجری کے ٹرک سے جا ٹکرایا ،سڑک ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) گوجرانوالہ کی سڑکوں پر شراب کی نہریں جاری ہو گئی، شراب سے بھرا ٹرک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے بعد حافظ آباد روڈ پر شراب کی بوتلیں بکھر گئیں۔سینکڑوں بوتلیں ٹوٹنے سے سڑک پر شراب کی بھرمار ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کوٹ لدھا حافظ آباد روڈ پر شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک بجری والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے بعد دونوں گاڑیاں سڑک پر الٹ گئیں اور پھر ٹرک میں رکھی شراب کی 5ہزار بوتلیں سڑک پر بکھر گئیں۔

(جاری ہے)

اوباش افراد موقع کو غنیمت جا ن کر زخمیوں کی مدد کرنے کی بجائے شراب کی بوتلیں سمیٹنے میں مصروف ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کوٹ لدھا میں حافظ آباد روڈ پر پیش آیا ، ایک ٹرک میں شراب کی 5ہزار بوتلیں لوڈ تھیں جبکہ دوسرا ٹرک بجری سے لدھا ہوا تھا تاہم تصادم کے بعد سڑک پر شراب کی بوتلیں بکھر ی تو لوگوں نے پولیس کو اطلا ع دی جس کے بعد جوانوں نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی شراب کو قبضے میں لے لیا ہے تاہم حادثے کے فوری بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :