پنجاب یونیورسٹی لاہور شعبہ حیوانات کے طالبعلموں نے کئی صدیوں پرانے دریائی گھوڑے کا جبڑا دریافت کرلیا

جمعہ 24 فروری 2017 13:01

سوہاوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی لاہور شعبہ حیوانات کے طالبعلموں نے تتروٹ کے پہاڑوں سے کئی صدیوں پرانے دریائی گھوڑے کا جبڑا دریافت کرلیا ہے جسے مزید تحقیق کیلئے لاہور بھیجا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے شعبہ حیوانات کی ریسرچ ٹیم نے بتایا کہ دریافت ہونے والا جبڑا کئی صدیوں پرانا دریائی گھوڑے کا نیچے والا جبڑا ہے جسے شعبہ حیوانات کے طالبعلموں نے دریافت کیا ہے تاہم گھوڑے کے خوسلز کو لاہور لیبارٹریر لے جایا جائے گا جہاں اس پر مزید تحقیق کی جائے گی خیال رہے کہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ حیوانات کی ٹیم ان ایریا میں قدیم جانوروں کی باقیات ڈھونڈنے میں مصروف ہے