ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کشمیر بارے حالیہ رپورٹ سے عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیے ، حریت کانفرنس

کٹھ پتلی انتظامیہ نے ریاست کو بڑی جیل بنا رکھا ہے ، ترجمان

جمعہ 24 فروری 2017 13:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) کل جماعتی کانفرنس گیلانی گروپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کی صورتحال بارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے بعد عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیے حریت ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی پورٹ میںگزشتہ روز وادی میں تشدد کی لہر بارے حقائق کی تصدیق کرکے حریت قیادت کے اس موقف کی تائید کی ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے قابض علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے ترجمان نے کہا کہ کالے قوانین کے تحت شہریوں کی زندگیاں اور آبرو کو غیر محفوظ بنا دیا گیا ہے جبکہ بھارتی فورسز نے عام شہریوں کی زندگیوںکوجہنم بنا رکھا ہے ترجمان نے بتایا کہ ایمنسٹی رپورٹ نے بھارت کے جمہوریت کے سب سے بڑے دعویدار ہونے کا دعویٰ کو بھی فراڈ ثابت کردیا ہے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو اس رپورٹ کے بعد حقائق کی روشنی میں کشمیریوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ بند کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیے

متعلقہ عنوان :