طیارہ اغواء کی کوشش ،ایف بی آئی نے تفصیلات جاری کردیں

طیارہ اغوا کا منصوبہ القاعدہ عملدرآمد کی ذمہ داری نائیجیرین عمر فاروق عبدالمطلب کو سو نپی گئی ،ایف بی آئی

جمعہ 24 فروری 2017 12:58

طیارہ اغواء  کی کوشش ،ایف بی آئی نے تفصیلات جاری کردیں
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) امریکی خفیہ ادارے’ ایف بی آئی‘ نے انفارمیشن فریڈم ایکٹ کے تحت سنہ 2009ئ میں سال نو کے موقع پر القاعدہ کی طرف سے طیارہ اغوائ کرنے اور شدت پسند گروپ کے خلاف جنگ کی تفصیلات جار ی کر دیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’ایف بی آئی‘ کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سنہ 2009ئ میں امریکا کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز اغوائ کرنے کی منصوبہ بندی القاعدہ کے مذہبی مبلغ انور العولقی نے تیار کیا تھا اور اس پر عمل درآمد کی ذمہ داری نائیجیریا کے عمر فاروق عبدالمطلب کو سونپ گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس نے دھماکہ خیز مواد اپنے کپڑوں میں چھپا رکھا تھا۔جاری کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2011ئ میں یمن میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے انور العولقی نے سنہ 2009ئ میں اپنی تقاریر سے متاثر ایک نائیجرین نوجوان فاروق کو خود کش حملے کے لیے قائل کیا تھا۔’ایف بی آئی‘ کی تفصیلات اور دستاویزات کے مطابق امریکی نڑاد العولقی نے عمر فاروق عبدالمطلب سے کہا کہ ’امریکا کے ایک ہوائی جہاز پرحملہ کرنا ہے‘ امریکی حکام کو یہ تفصیلات تفتیش کے دوران عبد المطلب نے بتائیں اور کہا کہ العولقی نے اسے طیارہ اغوائ کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :