انسداددہشت گردی کی عدالت نے میئرکراچی وسیم اخترکوبیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دیدیا

جمعہ 24 فروری 2017 12:58

انسداددہشت گردی کی عدالت نے میئرکراچی وسیم اخترکوبیرون ملک جانے کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء)کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے میئرکراچی وسیم اخترکوبیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دیدیاتفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئرکراچی وسیم اخترکی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت اورپاسپورٹ واپس کرنے کے متعلق دائر درخواست منظورکرتے ہوئے حکم دیاہے کہ ملزم کو20لاکھ روپے ضمانت کی عوض پاسپورٹ واپس کردیاجائے واضح رہے کہ وسیم اخترکاپاسپورٹ عدالت نے دہشت گردوںکوعلاج فراہم کرنے کے متعلق مقدمہ میںضمانت کے دوران عدالت میں جمع کروانے کاحکم دیاتھاوسیم اخترنے گزشتہ دنوںعدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ وہ بیرون ملک جاناچاہتا ہے لہذاعدالت اس کوپاسپورٹ واپس کردے وہ واپس آکرمقدمات کاسامنہ کریںگے وسیم اخترجمعہ کے روزخودبھی عدالت میں پیش ہوئے ۔