فلپائن نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں خاتون سینیٹر کو گرفتار کرلیا

جمعہ 24 فروری 2017 12:58

فلپائن نے منشیات سمگلنگ  کے الزام میں  خاتون سینیٹر کو گرفتار کرلیا
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) فلپائن کی پولیس نے خاتون سینیٹر کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 57سالہ فلپائنی سینیٹر لیلا ڈیلیما کو ہائی کورٹ کے جج کے حکم پر محکمہ انصاف کی جانب سے ان کیخلاف دائر کئے گئے منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ان پر الزام ہے کہ 2010ء سے 2015ء کے دوران سیکرٹری انصاف کے عہدے پر تعیناتی کے وقت انہوں نے منشیات کی غیر قانونی تجارت کی اپنی گرفتاری کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈیلیما نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان کیخلاف عائد کئے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں

متعلقہ عنوان :