وزیراعظم نے ادیبوںاور شاعروں کے لئے اضافی مالی مراعات کی منظوری دیدی ہے
وزیراعظم نے مراعات پر اٹھنے والی اضافی رقم کی منظوری بھی دے دی،مراعات کا اطلاق نئے مالی سال سے ہوگا مراعات سے اہل قلم کی سرپرستی اور علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا وزیراعظم کے اقدامات کا خیرمقدم
جمعہ 24 فروری 2017 12:54
(جاری ہے)
وزیراعظم نے یہ رقم بڑھا کر بالترتیب دو لاکھ اور چار لاکھ روپے کردی ہے۔
اس وقت پورے ملک میں 500 ضرورت مند اہل قلم کو ماہانہ وظائف دئیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے ان وظائف کی تعداد 500 سے بڑھا کر ایک ہزار کردی ہے۔ اس کے علاوہ وظیفے کی موجودہ پانچ ہزار روپے ماہانہ کی رقم بڑھا کر 13 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔ عرفان صدیقی نے مزید بتایا کہ اس وقت اکادمی ادبیات پاکستان کے ذریعے قومی اور علاقائی زبانوں کی کتب پر 11 سالانہ ایوارڈز دئیے جارہے تھے۔ وزیراعظم نے ان ایوارڈزکی تعداد 20 کردی ہے تاکہ نوجوان اور خواتین قلم کاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ وزیراعظم نے معروف افسانہ نویس اور ناول نگار انتظار حسین مرحوم کے نام پر انتظار حسین ایوارڈ کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ہرسال اس ایوارڈ کے مستحق ادیب کو دس لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے بتایا کہ ان تمام اضافی مراعات کا اطلاق نئے مالی سے ہوگا۔ وزیراعظم نے ان مراعات پر اٹھنے والی اضافی رقم کی منظوری بھی دے دی ہے جو نئے بجٹ میں شامل کردی جائے گی۔ عرفان صدیقی نے وزیراعظم کی جانب سے ادیبوں اور اہل قلم کے لئے اضافی مالی مراعات اور ان پر اٹھنے والی رقم کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان اقدامات سے نہ صرف ادیبوں، شاعروں اور اہل قلم کی سرپرستی ہوگی بلکہ علمی اور ادبی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.