ازبکستان کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی

جمعہ 24 فروری 2017 12:54

ازبکستان کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و ..
بشکیک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وسط ایشائی ریاست ازبکستان کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو ملک کے فرغنہ کے علاقہ میں واقع فرٹیلائیزر پلانٹ کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس میں لوگوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مرمتی کام کے دوران ہوا۔

متعلقہ عنوان :