اسرائیل میں رشوت خوری کے الزام میں سابق ربی اعظم کو ساڑھے چار سال قید کی سزا کا حکم

جمعہ 24 فروری 2017 12:54

اسرائیل میں رشوت خوری کے الزام میں سابق ربی اعظم  کو ساڑھے چار سال قید ..
تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) اسرائیل کی ایک عدالت نے رشوت خوری کے الزام میں ملک کے سابق یہودی مذہبی رہنماء (ربی اعظم) کو ساڑھے چار سال قید کی سزا کا حکم دیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق یہودی ربی اعظم یونا میٹزگر نے تقریباً 1.9ملین ڈالر کا فراڈ کیا تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس کی عدالت نے ایک اورمذہبی رہنماء کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست بھی مسترد کردی ہے جسے ساڑھے تین برس قید کی سزاء کا حکم دیا گیا تھا۔ملزم پر رشوت،فراڈ اوربدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے تھے اوراس نے 2013میں الزامات کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :