سعودی عرب نے خواتین اساتذہ کے لئے نئے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا

جمعہ 24 فروری 2017 12:39

سعودی عرب نے خواتین اساتذہ کے لئے نئے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا
ریاض :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017): سعودی وزارت تعلیم نے دوردراز کے علاقوں سے آنے والی اساتذہ کے لئے نئے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیاہے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق 6,000 ٹیچرز جو کہ دوردراز کے علاقوں سے آتی ہیں انہیں نقل وحمل کی سہولیات میسرکی جائیں گی۔سعودی گزٹ کے مطابق جوٹیچرز اپنی ٹرانسپورٹ میں آسانی کی خواہاں تھیں ان کو 500 سعوی ریال ماہانہ ادا کیے جارہے تھے۔ مگر اب اس نئی سروس سے ان کوآسانی مہیا کی جائے گی۔