امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے قائد کا انتخاب کل ہوگا، سیاہ فام مسلمان بھی دوڑ میں شامل

جمعہ 24 فروری 2017 12:36

امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے قائد کا انتخاب کل ہوگا، سیاہ فام مسلمان ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے قائد کا انتخاب کل (ہفتہ کو) ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے 2018کے وسط مدتی انتخابات اورڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مضبوط اپوزیشن کیلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے اوراس ضمن میں اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ذرائع کے مطابق اس وقت پارٹی کے قیادت کیلئے دو مضبوط امیدوار سامنے آئے ہیں جن میں سے ٹام پیریز بھی شامل ہیں جو اوباما انتظامیہ میں وزیر محنت کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں انہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی حمایت حاصل ہے۔اس کے علاوہ کیتھ الیسن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں جو سیاہ فام مسلمان ہے۔پارٹی کے نئے قائد کا فیصلہ کل(ہفتہ کو) متوقع ہے۔