امریکا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بھارتی شہری کو ہلاک کردیا

جمعہ 24 فروری 2017 12:36

امریکا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بھارتی شہری کو ہلاک کردیا
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) امریکا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بھارتی شہری کو ہلاک کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک سفید فام امریکی شہیری نے چیختے ہوئے بھارتی نژاد شہریوں کے ایک گروپ سے کہا ’’امریکا سے دفع ہوجاو‘‘ اوراس کے ساتھ ہی اس نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک بھارتی نژاد شہری ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایف بی آئی کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :