سعودی عرب میں عالمی شہری دفاع کا دن منایا جا رہا ہے

جمعہ 24 فروری 2017 12:36

سعودی عرب میں عالمی شہری دفاع کا دن منایا جا رہا ہے
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) سعودی عرب میںعالمی شہری دفاع کا دن یکم مارچ کو منایا جائے گا۔ اس حوالے سے سول ڈیفنس کی جنرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ریاست کے تمام خطوں میںتقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس لیفٹیننٹ سلیمان بن عبداللہ العمر نے کہا ہے کہ یہ دن ہر سال یکم مارچ کو منایا جاتا ہے۔ سول ڈیفنس کی جنرل ڈائریکٹوریٹ، سرکاری ایجنسیاں، سول ادارے مل کر شہریوں کو خطرات سے بچائو کے بارے میںآگاہی فراہم کرتے ہیں۔ یوم عالمی شہری دفاع منانے کا فیصلہ 1990ء میں بین الاقوامی سول ڈیفنس آرگنائزیشن (آئی سی ڈی او) نے جنرل اسمبلی میں کیا۔ اس مرتبہ اس دن کو"ہینڈ ان ہینڈ فار دی پریونٹیشن آف رسک "کا عنوان دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :