صومالی صدر کادورہ سعودی عرب، سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال

جمعہ 24 فروری 2017 12:36

صومالی صدر کادورہ سعودی عرب، سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی مسائل پر ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) صومالی صدر محمد عبداللاحی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں پر انہوں نے سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں مملک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران سرکاری مذاکرات کے دوران بادشاہ سلمان اور صومالیہ کے صدر نے سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی سے متعلق مسائل سمیت خطے میں تازہ ترین پیش رفت پر گفتگو کی۔

سعودی پریس کے مطابق اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف، ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر، نیشنیل گارڈ منسٹر پرنس مطیب بن عبداللہ، وزیر خزانہ محمد ال جادان اور وزیر خارجہ عادل امام جوبیری نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب اور صومالیہ کے مختلف بحرانوں کو مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :