امریکی صدرکی رہائش،ٹرمپ ٹاور کی حفاظت پر 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ کی سیکیورٹی بہت مہنگی پڑ رہی ہے،نیویارک پولیس چیف

جمعہ 24 فروری 2017 12:33

امریکی صدرکی رہائش،ٹرمپ ٹاور کی حفاظت پر 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مین ہٹن میں واقع ’ٹرمپ ٹاور‘ میں رہائش گاہ کی سیکیورٹی پر اب تک 24 ملین ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوچکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیویارک کے پولیس چیف نے انکشاف کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ کی سیکیورٹی بہت مہنگی پڑ رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے لے کر تاج پوشی تک یومیہ ایک لاکھ 8 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کرتے رہے ہیں۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوسری طرف نیویارک کی شہری انتظامیہ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی رہائش گاہ جہاں خاتون اول اور ان کی دو بیٹیاں رہائش پذیر ہیں کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات خود ادا کرے۔بیل دی بلاسیو بلدیہ کی ترجمان فریڈی گولڈسٹین نے’رائیٹرز‘ کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کہا ہے کہ ’ٹرمپ ٹاور میں صدر اوران کے خاندان کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کی وفاق سے مکمل ریکوری کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔

(جاری ہے)

نیویارک کے پولیس چیف جیمز اونیل نے کہا کہ شہر کی پولیس دوہری ڈیوٹی دے رہی ہے۔ ایک طرف پولیس کو ٹرمپ ٹاور میں صدر اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی کرنا ہوتی ہے اور دوسری طرف نیویارک کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوتی ہیں۔ ٹرمپ ٹاور دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے

متعلقہ عنوان :