دبئی میں خطرناک ڈرائیونگ پر منچلوں کو خاکروبی کی سزا

خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے والے ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے صفائی کریں،حاکم دبئی

جمعہ 24 فروری 2017 12:36

دبئی میں خطرناک ڈرائیونگ پر منچلوں کو خاکروبی کی سزا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے حال ہی میں دبئی کے علاقے سٹی واک میں خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے کے مرتکب افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے صفائی کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حاکم دبئی کی طرف سے یہ سزا ان منچلوں کو دی گئی ہے جنہوں نے حال ہی میں شاہراہ عام پر نہایت بے احتیاطی اور لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے نہ صرف اپنی بلکہ سڑک پر پیدل اور سوار چلنے والے دوسرے شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا تھا۔

حاکم دبئی کے حکم پر لاپرواہی اور انتہائی خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے گاڑی کیڈرائیور اور اس میں موجود دوسرے افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے سڑکوں پر خاک روب کیطور پر سماجی خدمت کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حال ہی میں دبئی میں پولیس نے ’سٹی واک‘ کے مقام پر ایک نوجوان نے اپنی گاڑی غیرمعمولی تیز رفتاری سے چلائی تھی جس کے نتیجے میں دوسرے مسافر خوف زدہ اور پریشان ہوگئے تھے۔

اس موقع پر سڑک پر ہر عمر کے افراد پیدل بھی چل رہے تھے۔تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا یہ واقعہ حاکم دبئی تک پہنچا تو انہوں نے ملزمان کو انہیں ان کے کیے کی سزا دینے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کے لییخاکروب بننے کی سزا دی ہے۔حاکم دبئی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک خاکروب کے طور پرکام کرنے کے بعد انہیں احساس ہوگا کہ سڑک پر پیدل چلنے والوں کو گاڑیوں والوں سے کتنی تکالیف کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد وہ آئندہ کے لیے ایسی حرکت سے باز رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :