حزب اللہ کی طرف سے حملوں کا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل

ْگولان کے حصے میں آئندہ چند ماہ کے دوران لڑائی چھڑنے کے امکانات موجود رہیں گے،آرمی چیف

جمعہ 24 فروری 2017 12:33

حزب اللہ کی طرف سے حملوں کا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل
رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء)اسرائیل کے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزنکوٹ نے ملک کے شمالی محاذ بالخصوص لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی محاذ پر غزہ کے علاقے میں حماس کے ساتھ بھی کسی ٹکراؤ کا کوئی امکان نہیں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صہیونی آرمی چیف نے کنیسٹ کی خارجہ وسیکیورٹی کمیٹی کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ شام کی جنگ میں حزب اللہ کے جنگجوؤں نے کافی مہارت حاصل کی ہے مگر دوسری جانب شام میں مداخلت نے حزب اللہ کو مادی اور معنوی نقصان سے بھی دوچار کیا ہے۔

جنرل آئزنکوٹ نے کہا کہ شام کے وادی گولان کے حصے میں آئندہ چند ماہ کے دوران لڑائی چھڑنے کے امکانات موجود رہیں گے مگر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی طرف سے دھمکیاں اسرائیل ’اسٹیٹیس کو‘ کو برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی آرمی چیف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے غزہ سے اسرائیل کی طرف حماس کی سرنگوں کی کھدائی روکنے کے لیے نصف ارب ڈالر کی رقم منظور کرائی۔ جنرل آئزنکوٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا آئندہ کا پروگرام بری مشقوں پر توجہ دینا ہے۔ جنگ میں کامیابی کے لیے زمین اہداف پر کاری ضرب کی ضرورت ہے اور اسرائیل کی سب سے زیادہ توجہ اسی معاملے پر رہے گی۔