جرمن حکومت نے گزشتہ برس 24 ارب یورو سے زائد بچا لیے

جمعہ 24 فروری 2017 12:33

جرمن حکومت نے گزشتہ برس 24 ارب یورو سے زائد بچا لیے
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) جرمنی نے گزشتہ برس اپنے سالانہ بجٹ میں سے قریب 24 ارب یورو کی بچت کرلی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں حکومتی ادارے نے بتایاکہ یہ جرمنی کے اتحاد کے بعد سے کسی بھی سال کا سب سے بڑا اضافی بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے وفاقی دفتر برائے شماریات کے مطابق ملک کی ریاستی اور مقامی حکومتوں نے گزشتہ برس مجموعی طور پر 23.7 بلین یوروز کی بچت کی۔ اس دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ کسی ایک برس کے دوران سب سے زیادہ بچت تھی۔ جرمنی کی سالانہ مجموعی قومی پیدوار کے لحاظ سے یہ بچت 0.8 فیصد بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :