نائجیریامیں دو جرمن ماہرین آثار قدیمہ اغواء کرلیاگیا

مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کے دوران نائجیریا کا ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا،ریاستی گورنر

جمعہ 24 فروری 2017 12:33

نائجیریامیں دو جرمن ماہرین آثار قدیمہ اغواء کرلیاگیا
ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) نائجیریا کے شمالی حصے میں دو جرمن شہریوں کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا ۔ مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کے دوران نائجیریا کا ایک شہری ہلاک بھی ہوا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کی ریاست کاڈونا کی پولیس کے سربراہ عثمان علیو نے ایک بیان میں بتایا کہ ان جرمن ماہرین آثار قدیمہ کو دوروزقبل اغواء کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ جرمن باشندے نائیجیرین نیشنل کمیشن فار میوزیم اینڈ مونامنٹس کے ساتھ مل کر اس ریاست میں آثار قدیمہ پر کام کر رہے تھے۔ پولیس سربراہ کے مطابق مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کے دوران نائجیریا کا ایک شہری ہلاک بھی ہوا۔

متعلقہ عنوان :