ترک حمایت یافتہ شامی باغیوں نے الباب کو داعش سے چھٴْڑا لیا

اب شہر کے مختلف رہائشی علاقوں سے بارودی سرنگوں صاف کی جا رہی ہیں،باغی کمانڈرسلطان مراد

جمعہ 24 فروری 2017 12:33

ترک حمایت یافتہ شامی باغیوں نے الباب کو داعش سے چھٴْڑا لیا
الباب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) ترک حمایت یافتہ شامی باغیوںنے ترک سرحد کے قریب شامی شہر الباب کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوؤں سے صاف کر دیا اوراب شہر کے مختلف رہائشی علاقوں سے بارودی سرنگوں صاف کی جا رہی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ترک حمایت یافتہ شامی باغیوں کی طرف سے اعلان کیا گیاکہ انہوں نے ترک سرحد کے قریب شامی شہر الباب کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوؤں سے صاف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سلطان مٴْراد نامی باغیوں کے گروپ کے کمانڈر احمد عثمان نے بتایا کہ الباب کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے اور اب شہر کے مختلف رہائشی علاقوں سے بارودی سرنگوں صاف کی جا رہی ہیں۔ باغیوں کے دو دیگر گروپوں کے کمانڈرز نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :