بحیرہ روم میں ایک ہزار تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیاگیا

موسم سرماکے اختتام پرسمندری راستے سے یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے،امدادی ادارے

جمعہ 24 فروری 2017 12:33

بحیرہ روم میں ایک ہزار تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیاگیا
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) امدادی کارکنوں نے بحیرہ روم میں متعدد ریسکیو آپریشنز کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ،وسری طرف امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما کے ختم ہونے کے بعد افریقی ممالک سے اس سمندری راستے سے یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے ،میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ سے اب تک امدادی کارکنوں نے بحیرہ روم میں متعدد ریسکیو آپریشنز کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ یہ افراد کشتیوں کے ذریعے لیبیا کے ساحلوں سے یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ صرف گزشتہ روز تین مختلف کشتیوں میں سوار 332 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ دوسری طرف امدادی اداروں نے خبردار کیا کہ موسم سرما کے ختم ہونے کے بعد افریقی ممالک سے اس سمندری راستے سے یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :