دبئی کے طالب علم نےدوپاکستانیوں کی انگلیاں تلوارسےزخمی کردیں

جمعہ 24 فروری 2017 12:08

دبئی کے طالب علم نےدوپاکستانیوں کی انگلیاں تلوارسےزخمی کردیں
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،24فروری 2017) : دبئی کے طالب کواس وقت عدالتی کاروائی کا سامنا کرنا پڑا جب اس پر دو پاکستانیوں نے قتل کرنے کی ناکام کوشش کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنے آپ کو چاقو کے وار سے بچانے کی کوشش میں ان کی انگلیاں کٹ گئیں۔

(جاری ہے)

جب کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے اس واقعے کے متعلق کچھ یادنہیں وہ اس وقت شراب کے نشے میں تھا۔ خلیج ٹائمز کےمطابق دبئی کے طالب علم نے مبینہ طور پر 4 جون2016 ءکو دو پاکستانیوں کو ٹریفک سگنلز پر روک کرچاقو کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کی ۔ جن انہوں نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی توان کی انگلیاں چاقو کی زد میں آگئیں۔ فیصلہ عدالت میں کاروائی کے لئے پیش کیا جاچکا ہے۔ عدالت آئندہ ماہ فیصلہ سنائے گی۔

متعلقہ عنوان :