منشیات کااستعمال معاشرے اورخاص طورپرنوجوان نسل کی تباہی کاسبب بن رہاہے،ممتازبی بی

جمعہ 24 فروری 2017 12:15

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین مردان میں انسدادمنشیات کے حوالے سے ہفتہ منایاگیا۔اس سلسلے میں کالج میں بینرز اویزاں کئے گئے جن پرمنشیات کے مہلک اثرات کے بارے میںنعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کے حوالے سے ایک واک کابھی انعقادکیاگیاجس میں کالج کے طالبات اورتدریسی عملے نے شرکت کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل ممتاز بی بی نے کہاکہ منشیات کااستعمال معاشرے اورخاص طورپرنوجوان نسل کی تباہی کاسبب بن رہاہے ایک ذمہ دارشہری ہونے کے ناطے ہم سب کواس لعنت کے خلاف جدوجہدکرنے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :