صوبائی سیاسی قیادت ملک میں امن وامان قائم کرنے کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کی بھرپور پذیرائی کرتی ہے، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کا بیان

جمعہ 24 فروری 2017 12:03

صوبائی سیاسی قیادت ملک میں امن وامان قائم کرنے کے حوالے سے قانون نافذ ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبہ کی تمام مرکزی و صوبائی سیاسی قیادت ملک میں امن وامان قائم کرنے کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کی بھرپور حمایت کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سیاسی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

صوبائی و زیر نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم قوموں کے درمیان باہمی بھائی چارے کو فروغ دیں نہ کہ ان کے درمیان نفرت کو بڑھا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے عمل سے گریز کرنا ہوگا جن سے امن وامان کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔

متعلقہ عنوان :