مصری جزیرے سیناء میں داعش نے ایک اور قبطی کا گلہ کاٹ ڈالا

قتل کے بعد مسیحی کے گھر بھی نذر آتش کر دیا گیا،عینی شاہدین کی گفتگو

جمعہ 24 فروری 2017 11:56

مصری جزیرے سیناء میں داعش نے ایک اور قبطی کا گلہ کاٹ ڈالا
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) مصری علاقے سیناء میں سرگرم انتہا پسند تنظیم داعش کے مسلح جنگجووں نے شمالی سیناء کے علاقے العریش میں قبطی مسیحی کو ذبح کر کے اس کے گھر کو نذر آتش کر دیا۔عینی شاہدین نے عرب ٹی وی کوبتایاکہ داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں نے ادویہ فروش رؤف یامل اوریامل یبو رومانیکا پیچھا کرتے ہوئے العریش کی الزھور کالونی میں اس کے گھر کی چھت پر چڑھ گئے اور بعد میں گھر کے کود کر اسے ذبح کر دیا۔

(جاری ہے)

ادویہ فروش کے اہل خانہ نے اپنی آنکھوں کے سامنے سربراہ خاندان کی ہلاکت کا منظر دیکھنے کے بعد راہ فرار اختیار کر لی، جس کے بعد ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی۔یاد رہے کہ داعش نے گذشتہ روز سعد حکیم اور ان کے بیٹے مدحت کو بھی العریش ہی میں نذر آتش کر دیا تھا۔ رواں ہفتہ چار دیگر قبطی مسحیوں کے قتل کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ تنظیم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں قبطیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ویڈیو پیغام میں مصری چرچ میں دھماکا کرنے والے خودکش بمبار کی کارروائی کے کلپس بھی شامل تھے۔ اس دھماکے میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :