فاٹا اصلاحات کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر 90ارب روپیخرچ کئے جائیں گے‘ بلدیاتی انتخابات رواں برس کے آخر میں ہوں گے، ترجمان وزارت سیفران

جمعہ 24 فروری 2017 11:54

فاٹا اصلاحات کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر 90ارب روپیخرچ کئے جائیں گے‘ ..
اسلام آباد ۔ 24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات میں فاٹا اصلاحات کے تحت 90ارب روپے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ رواں برس کے آخر میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزارت سیفران کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات میں فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئبے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 90 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ رواں سال کے آخر میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مطلوبہ فنڈ میں سے 30 فیصد بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے جبکہ فاٹا اصلاحات کے عمل کے دوران فاٹا آئندہ پانچ سال وفاق کا حصہ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا میں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کا جلد آغاز کیا جائیگا جس سے فاٹا کی عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا اور فاٹا میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :